سینڈ پیپر سکینڈل سے متعلق اے بی ڈی ویلیئرز کا اہم انکشاف

ڈربن(سپورٹس نیوز) جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے دعوی کیا ہے کہ آسٹریلیا کی 2018 میں جنوبی افریقا کے دورے کے دوران بال ٹمپرنگ کا آغاز پہلے ٹیسٹ ہی میں ڈربن سے ہوگیا تھا۔ڈی ویلیئرز نے اپنے پوڈکاسٹ میں کہا کہ ڈربن میں گیند اتنی جلد ریورس سوئنگ نہیں ہوتی، آسٹریلوی ٹیم نے گیند خراب کی یا کوئی اور طریقہ اپنایا اور ٹیم کے تمام افراد اس سے آگاہ تھے، آسٹریلوی بولرز بھی جانتے تھے کہ گیند خودبخود اس انداز میں ریورس سوئنگ نہیں ہوتی’ کنگزمیڈ میں گیند غیرمعمولی طور پر جلد ریورس سوئنگ ہونے لگی تھی، جو حیران کن تھا۔ڈی ویلیئرز نے کرکٹ آسٹریلیا کے اس وقت کے ردعمل کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ادارے نے کھلاڑیوں کو تنہا چھوڑ دیا اور ان پر عائد سزائیں انتہائی غیرمناسب تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں