عرفان پٹھان نے آسٹریلوی ٹیم کو خبردار کر دیا

کولکتہ (سپورٹس نیوز) بھارت کے سابق آل رائونڈر عرفان پٹھان نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی 2027 کے لیے بھارت آنے پر سینڈ پیپر گیٹ سے متعلق سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عرفان پٹھان نے حال ہی میں خصوصی پروگرام سینڈ پیپر گیٹ: دی ان سیٹلڈ ڈیبیٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ دوبارہ منظرِ عام پر آنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی بھارت آمد پر خاصی بحث متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے واقعے میں شامل نہ ہونے والے نوجوان آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بھی اس تنازع کے حوالے سے سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں