بالی وڈ میں ہانیہ عامر کی دھوم۔ راکھی نے سلمان کو مشورہ دیدیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان سے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی آنے والی فلم میں مرکزی کردار دینے کی درخواست کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے سلمان خان کو ای میل اور فون کرکے ہانیہ عامر کو فلم میں کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو دوسری اداکارائوں کے بجائے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنا چاہیے، دونوں کی جوڑی پرد سیمیں پر خوب جچے گی۔راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوش مزاج اور شوخ طبیعت کی مالک اداکارہ قرار دیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ اگر سلمان خان اور ہانیہ عامر ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں تو یہ فلم 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کا بزنس کرسکتی ہے۔تاہم سلمان خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے ہانیہ عامر کو فلم میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں