لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ اور بیوٹیشن زویا ناصر نے اپنے والد اور معروف فلمی مصنف ناصر ادیب کے اداکارہ ریما خان سے متعلق متنازع بیان پر وضاحت پیش کر دی۔زویا ناصر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر، ذاتی زندگی اور والد کے حالیہ تنازع پر گفتگو کی۔واضح رہے کہ ناصر ادیب نے کچھ عرصہ قبل ایک پوڈکاسٹ کے دوران ماضی کی لالی ووڈ شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان سے متعلق دعوی کیا تھا کہ ان کا تعلق لاہور کے ریڈ لائٹ ایریا سے تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ماضی میں متعدد اداکارائوں کا اسی علاقے میں رہنا معمول کی بات تھی۔ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس کے بعد ناصر ادیب کو معذرت بھی کرنا پڑی تھی۔




