ABCروڈ پر 3غیر قانونی سوئمنگ پولز بن گئے

فیصل آباد (آن لائن)زرعی رقبہ پر غیر قانونی کمرشل پلازوں، گوداموں اور شادی ہالز کے بعد غیر قانونی سوئمنگ پولز قائم ہو گئے، روزانہ لاکھوں لیٹر پانی ضائع ہونے لگا، سوئمنگ پول کے پانی سے سیوریج نظام اور سڑکیں تباہ’ ضلعی انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد انتظامیہ اور واسا انتظامیہ کی غفلت سے اے بی سی روڈ پر واقعہ سرکاری لیز کی ز رعی رقبے پرپہلے بڑے کمرشل پلازے اور شادی ہالز قا ئم کئے گئے اب غیر قانونی طور پرتین سوئمنگ پولز قائم کر دیئے گئے جس کے لئے نہ تو کسی سے این او سی حاصل کیا گیا ہے اور نہ ہی ان سوئمنگ پولز میں آ نے والے بچوں کی حفاظت کے لئے کو ئی منا سب تدابیر اختیا ر کی گئی ہیں۔ ایک سوئمنگ پول میں ایک وقت میں آٹھ لاکھ لیٹر پانی استعمال کیا جاتا ہے جوکہ روزانہ سوئمنگ کی صفائی کے بعد ضائع کردیا جاتا ہے وہی سیوریج کی مین لائینز میں ڈالا جاتا ہے اے بی سی روڈ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر متعد د سوئمنگ پولز قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں روزانہ لاکھوں لیٹر پانی استعمال کیا جارہاہے،جبکہ ایک طرف حکومت پانی کی کمی کی وجہ سے سروس اسٹیشن پر پابندی عائد کر رہی ہے جبکہ ایک سوئمنگ پول میں لاکھوں لیٹر پانی ضائع کیا جارہاہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے جگہ جگہ سوئمنگ پولز حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ سوئمنگ پول کی صفائی کے بعد اس کے پانی سے علاقہ کا سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہورہاہے اور سڑکیں تباہ ہورہی ہیں ،بیشتر سوئمنگ پولز اور واٹر سلائڈز پر چھو ٹے چھوٹے بچے نہا نے کے لئے چلے جا تے ہیں جنہیں پول مالکا ن محض پیسو ں کے لا لچ میں نہا نے کی اجا ز ت دے دیتے ہیں جس سے کم سن بچوں کی زندگیوں کوخطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں