ACصدر کی زیر صدارت امن مساجد کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین کی زیر صدارت امن مساجد کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی صدر سرکل ملک خدا بخش ‘چیئرمین مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی و ممبر مساجد کمیٹی صدر صاحبزادہ پیر قاری عبدالرحمن نقشبندی ‘سیکرٹر جنرل مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی و ممبر مساجد کمیٹی صدر صاحبزادہ طاہر محمود سیالوی’ ممبرا ن امن کمیٹی و مساجد کمیٹی صدر حاجی مشتاق احمد قادری’ چوہدری محمد یوسف ‘ڈاکٹر عبدالرحمن انصاری’ قاری محمد خلیل ‘آغا محمد فہیم عاطف مشتاق ‘محمد طارق گجر’ڈاکٹر منیر احمدنے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تمام نمازوں کے اوقات میں مسجد انتظامیہ اپنی سکیورٹی کا بندوبست کرتی ہے اور مقامی پولیس کے ملازمین اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ تمام مساجد کی انتظامیہ کو چاہیے کہ اپنے طور پر مساجد کے باہر والنٹیئرکھڑے کریں اور غیر متعلقہ اور مشکوک افراد پر سخت اور کڑی نظر رکھی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری طور پر اپنی انتظامیہ اور ریسکیو اور سکیورٹی کے اداروں کو فوری طور پر اطلاع دی جائے تمام ممبران امن کمیٹی و مساجد کمیٹی نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم اپنے سکیورٹی کے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں