ACکمالیہ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کا شہر کا دورہ،مختلف دکانوں کا اچانک معائنہ کیا

کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی ہدایت پر چیف آفیسر علی رضا نے شہر کی مختلف دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔دورے کے دوران ریٹ لسٹوں کی دستیابی اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعدد دکانوں پر نرخ نامے آویزاں نہ ہونے اور زائد قیمت وصول کرنے پر وارننگ جاری کی گئی جبکہ بعض دکانداروں کو موقع پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ چیف آفیسر نے واضح کیا کہ شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ نمایاں جگہ پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں بصورت دیگر ایف آئی آر کا اندراج ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں