4

AC جڑانوالہ کی زیر نگرانی تجاوزات کیخلاف آپریشن

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورایہ کی زیرِ نگرانی پیرا فورس نے ستیانہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا،کارروائی کے دوران بازاروں میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم متعدد ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا،جبکہ تین دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورایہ نے کہا کہ عوامی راستوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا تجاوزات قائم کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ستیانہ کی خوبصورتی،شہری سہولتوں اور ٹریفک کے روان بہا کو بہتر بنانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے،اسی مقصد کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر قبضہ شدہ جگہیں خالی کریں تاکہ سخت قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے ساتھ ساتھ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف بھی سخت اور بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں