ACCAکی میزبانی میںAI،پائیداری اور ٹیلنٹ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد

لاہور(بیوروچیف) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی اے) نے لاہور میں پاکستان لیڈرشپ کنورسیشن (PLC) 2025کی کامیابی کیساتھ میزبانی کی، جس میں صنعت کے رہنمائوں، پالیسی سازوں، اور فنانس کے پیشہ ور افراد کو ایک ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں پائیدار اقتصادی ترقی کے کلیدی محرکات کو تلاش کرنے کے لیے بلایا گیا۔”زندہ رہنے سے ترقی کی منازل طے کرنے تک: AI، پائیداری اور ٹیلنٹ،” کے عنوان پر منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں اس بات کا جائزہ لیا کہ کس طرح کاروبار اور مالیاتی پیشہ ور افراد ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پائیداری کو آگے بڑھا سکتے ہیں اور ایک بہترڈیجیٹل دنیا میں مستقبل کے لیے تیار ہنر کو فروغ دے سکتے ہیں۔ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے کہا کہ’ ‘ PLC 2025 پاکستان میں اکائونٹنسی کے مستقبل کو بہتر بنانے کے اے سی سی اے کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ ہم اس کانفرنس کے موقع پرتمام ضروری موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے والے اپنے معزز مقررین اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس موقع پراسد حمید خان نےAI کے انضمام، پائیداری کے طریقوں اور افرادی قوت میں تبدیلی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے موقع پراے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید نے ذمہ دارانہ کاروبار چلانے میں فنانس کے پیشے کے کردار کو تقویت دیتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی لحاظ سے مالیات اور اخلاقی قیادت کو اپنا کرہم تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیداری اور موسمیاتی چیلنجزسے نمٹنے میں فنانس پروفیشنلز کے کردار پر زور دیا۔کانفرنس کے موقع پرمیں دو پینل ڈسکشنزبھی کی گئیں۔ ‘پہلی پینل ڈسکشن کا موضوع’کلائمیٹ رسک اسیسمنٹس کے ساتھ گرین ٹرانزیشن کی قیادت”، ESG کے رہنما خطوط، پائیداری کی رپورٹنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں پر توجہ رکھا گیا جس کے پینل میں فوزیہ صفدر خان (کرو حسین چوہدری اینڈ کمپنی)، کہکشاں عثمان (ایم جی اپیرل)، عائشہ عزیز (پیکیجز لمیٹڈ)، حماد نقی خان (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان)، حیدر ملہی (سیکا پاکستان)، اور شاہ زیب سنوال ایف سی سی اے (ای وائی فورڈ روڈز) شامل تھے۔ اس پینل کو بسمہ نور، SKANSسکول آف اکائونٹینسی نے ماڈریٹ کیا۔دوسری پینل ڈسکشن کا موضوع AIاور کام کا مستقبل،ٹیلنٹ پر نظر ثانی،مہارت کے ارتقا اور روزگار پر AIکے اثرات رکھا گیاجبکہ اس پینل میں بدر خوشنود (فشری ڈاٹ کام)، تہمینہ شفیع خان (ایم سی بی بینک)، ذیشان عمر (اے اے آر او مڈل ایسٹ)، ضیغم رسول (پی ڈبلیو سی پاکستان)، نوفیل داد (بینک آف پنجاب) اور سمیر احمد (LUMS) نے تیزی سے بدلتی ہوئی افرادی قوت کے لیے پیشہ ور افراد کو تیار کرنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس پینل ڈسکشن کو سنتھیا میکڈونلڈ ایف سی سی اے، سالویشن آرمی نے ماڈریٹ کیا تھا۔ PLC 2025 نے اپنے پارٹنرز کے ذریعے اکائونٹنسی کے شعبے سے وابستہ رہنمائوں کو پاکستان میں پائیدار کاروبار اوراس کی ترقی کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم فراہم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں