AI کے باوجود خلیجی ممالک میں لاکھوں ورکرز کی ضرورت

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باوجود خلیجی ممالک میں مستقبل میں لاکھوں محنت کشوں کی ضرورت ہوگی۔ امریکی اور برطانوی ریسرچ رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں 2030تک 15لاکھ سے زائد محنت کشوں کی ضرورت پڑے گی۔تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باوجود لاکھوں محنت کش درکار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 12فیصد افرادی قوت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ سعودی عرب میں 11فیصد افرادی قوت میں اضافے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں