ASIرانا واجد کے والد محترم صوفی خالد محمود انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا واجد علی خاں’ ٹریفک وارڈن حافظ سہیل خالد اور رانا کاشف علی کے والد محترم صوفی خالد محمود (اﷲ ہو والے ) رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد’ درد دل اور صوم وصلوٰة کے پابند انسان تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شب خان ماڈل کالونی گلی نمبر1 جامع مسجد مکی میں ادا کی گئی، جس میں محکمہ پولیس کے افسران’ جوانوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو ان کے آبائی گائوں 157 ر۔ب میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم ومغفور کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل شریف کا ختم پاک آج 21فروری بروز ہفتہ بعدازنماز عصر 214 ر۔ب ڈھڈی والا کی جامع مسجد مکی میں ادا کیا جائے گا۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں