ASI میاں آصف کے والد انتقال کر گئے

صفدرآباد(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر میاں محمد آصف کے والد محترم ،یونین کونسل مڑھ بلوچاں کے سابق وائس چیئرمین میاں محمد فیصل کے تایا جان سکول ٹیچر ریٹائرڈ میاں محمد اسماعیل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے(انا للہ و انا الیہ راجعون)۔نماز جنازہ کے بعد آبائی گائوں رتیاں ارائیاں چک نمبر 5 سپرد خاک کر دیا گیا۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار احسان الحق بابر،ادریس بھٹی۔ خالد محمود بھٹی،انجمن تاجراں انارکلی بازار کے چیئرمین ملک بشیر احمد شاہد،میاں محمد رمضان حیدری سانگلہ ہل اور ملک تنویر شاہدفنانس سیکریٹری موبائل ایسوسی ایشن نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں