ATPفائنلز کیلئے یو ایس اوپن سے بھی زیادہ انعامی رقم کا اعلان

میڈرڈ (سپورٹس نیوز)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) فائنلز کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔اے ٹی پی فائنلز کے ناقابل شکست ٹینس اسٹار کو 50 لاکھ 71 ہزار ڈالرز ملیں گے، یہ انعامی رقم رواں برس یو ایس اوپن مینز اینڈ ویمنز ایونٹ سے تھوڑی زیادہ ہے،کارلوس الکاریز اور ارینا سبا لنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 50 ، 50 لاکھ ڈالرز ملے تھے جبکہ گزشتہ برس اے ٹی پی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے پر یانک سنر کو 48 لاکھ 81 ہزار 100 ڈالرز انعامی رقم ملی تھی،اے ٹی پی فائنل کی مجموعی ریکارڈ انعامی رقم 15.5 ملین ڈالرز ہے،منتظمین نے ڈبلز کے ناقابل شکست کھلاڑیوں کیلئے بھی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے،اے ٹی پی ڈبلز کے ناقابل شکست کھلاڑیوں کو 9 لاکھ 59 ہزار 300 ڈالرز ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں