BHFکا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فری میڈیکل سنٹر برائٹ ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام سیلا ب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کرنیکی تقریب منعقد ہوئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد چیئرمینBHFنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی’اس موقع پر محمد ریاض صدر BHF’ ڈاکٹر عبدالستار قریشی ‘پروفیسر ڈاکٹر جانبازاحمد ‘ میاں بشیر ‘سید محمودالحسن شاہ اورBHFکا سٹاف بھی موجود تھے۔ سیلاب متاثرین کیلئے بستر ‘مچھر دانیاں اور خشک راشن روانہ کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد چیئرمین BHFنے کہا کہ کیمپ فورڈ مسلم سوسائٹی یوکے کے نہایت مشکور ہیں جن کی بدولت ہم یہ دوسرا ٹرک دریائے راوی کے سیلاب متاثرین تک پہنچائیں گے ۔ اور انشاء اللہ اس کے بعد بھی ہم مزید سامان متاثرین تک پہنچائیں گے ۔ اور یہ سلسلہ سیلا ب متاثرین کی بحالی تک جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں