BISPسروے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے والا گروہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر جعلی سروے کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں سے رقم بٹورنے والا گروہ پکڑا گیا، بلوچنی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انچارج اسامہ صفدر نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اسکو کچھ عرصہ سے اطلاع مل رہی تھی کہ 60 رب اور اس کے گرد ونواح میں بعض افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر جعلی سروے کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کی رجسٹریشن کے نام پر رقوم بٹورتے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے کوئی سروے نہیں کروایا جا رہا ہے۔ تاہم شہریوں کی اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر جعلی گروہ کے سرغنہ قاسم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم بلوچنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں