BISPکا بجٹ20فیصد بڑھانے کی تیاریاں

اسلام آباد (بیوروچیف) آئندہ مالی سال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بیس فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے،جبکہ نئے بجٹ میں بی آئی ایس پی کیلئے سات سو سولہ ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ۔ دستاو یز ا ت کیمطابق جنوری 2026 سیکیش ٹرانسفرکفالت پروگرام کی رقم میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوگا، سہہ ماہی وظیفہ ساڑھے تیرہ ہزارسے بڑھاکر ساڑھے چودہ ہزارکیاجائے گا،مستحقین کیوظیفے میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ جاری رہے گا ۔کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا ہدف ہے،رواں مالی سال کے دوران اب تک سات لاکھ خاندانوں کو پروگرام میں شامل کیاجاچکا،مستحقین کو رقوم کی الیکٹرانک ادائیگی میں شفافیت کیلئے نئے بینک شامل ہیں،صارفین کو لامحدود ذرائع اوراکانٹس ماڈل کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی،بجٹ میں صحت اور تعلیم کیلئے تین ہزار ایک سو چھپن ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں