BISP کی رقوم حاصل کرنے کا طریقہ

اسلام آباد (بیوروچیف) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر کی مستحق خواتین اور خاندانوں کے لیے اگست 2025کی قسط جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو باقاعدگی کے ساتھ ماہانہ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اگست 2025کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق اس بار بی آئی ایس پی کیلئے اہل خواتین کو ساڑھے 14ہزار روپے کی قسط فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے مستحقین کیلئے ادائیگی کی جانچ پڑتال کا عمل نہایت آسان بنا دیا ہے، جس کے مطابق درج ذیل طریقہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اپنے موبائل فون سے قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے ٹائپ کریں اور اسے 8171پر بھیج دیں۔ کچھ ہی دیر بعد بی آئی ایس پی کیلئے آپ کے اہل یا نااہل ہونے کا پیغام اور ادائیگی کی تفصیل موصول ہوجائے گی۔یہ طریقہ کار شفافیت کو یقینی بناتا ہے اور خاندانوں کو ادائیگی کیلئے مراکز جانے سے پہلے اپنی اہلیت جانچنے میں سہولت کبھی فراہم کرتا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اہل خاندانوں کو اعلان شدہ ساڑھے 14ہزار روپے کی ادائیگی مرحلہ وار کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ پہلے سے رجسٹرڈ افراد اپنی بائیومیٹرک تصدیق ضرور کرائیں تاکہ کسی تاخیر سے بچا جاسکے۔ حکام کے مطابق تین قسطوں کی فوری وصولی کے لیے اہل افراد اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروائیں جس کے بعد یہ رقوم انہیں فراہم کردی جائیں گی۔ اس تمام اقدام کا مقصد مالی امداد کو بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے مستحق خاندانوں تک پہنچانا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کئی درخواست گزاروں کو نااہل قرار دیا جا چکا ہے جس کی بنیادی وجوہات رجسٹریشن کے دوران غلط شناختی کارڈ کی تفصیلات دینا۔ آمدنی کا پروگرام کے معیار سے زیادہ ہونا۔ بائیومیٹرک تصدیق مکمل نہ کرنا۔ رجسٹریشن اپ ڈیٹ نہ کرنا یا نظام میں ڈپلیکیٹ درخواستیں ہونا شامل ہیں۔ ان افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوبارہ 8171کے ذریعے اپنی تفصیلات چیک کریں یا قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رجوع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں