BISP کے نئے پروگرام میں شمولیت کا طریقہ

اسلام آباد (بیوروچیف) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے بینظیر نشوونما پروگرام میں شمولیت کیلئے اہلیت کی شرائط اور اندراج کا طریقہ کار سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق بینظیر نشونما پروگرام میں شمولیت کیلیے ان شرائط کا پورا کرنا لازمی ہوگا، نئے پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کیلیے خواتین کو بی آئی پی ایس کفالت پروگرام میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہونا چاہیے جبکہ انھیں رجسٹریشن کی درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔بینظیر شمولیت پروگرام حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائوں اور ان بچوں کیلیے شروع کیا گیا ہے جن کی عمر دو سال سے کم (23 ماہ تک) ہو۔پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کیلیے تحصیل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں نشونما مرکز قائم کردیا گیا ہے، اگر کوئی خاتون اوپر دی گئی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے تو وہ نشونما مرکز جاکر اندراج کواسکتی ہے۔نشونما پروگرام میں اندراج کیلیے درج ذیل دستاویزات کا ہونا ضروری ہیحاملہ خواتین کو دوران حمل ہر سہ ماہی ڈھائی ہزار روپے کی رقم دی جائے گی، بیٹے کی پیدائش پر 2500 روپے اور بیٹی پیدا ہونے کی صورت میں 3000 روپے سہ ماہی (بشمول 500 روپے سفری اخراجات) ادا کیے جائیں گے جب تک کہ بچے کی عمر 2 سال ہوجائے۔یہ رقم بی آئی ایس پی کفالت کی رقم کے علاوہ مہیا کی جائے گی، حاملہ دودھ پلانے والی مائیں اور 2 سال سے کم عمر بچوں کو خصوصی غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی نشونما بہتر ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں