BNPکا دھرنا جاری

کوئٹہ (بیوروچیف) مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی کا دھرنا سترہواں روز بھی جاری ہے۔بی این پی کا دھرنے کے مقام پر پیر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانفرنس میں صوبے کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں دھرنے کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام گرفتار خاتون کارکنوں کو رہا کیا جائے۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے لک پاس کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ کو کنٹینرز لگا کر بند کیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں