CCDبااختیار ،تمام کارروائیاں پختہ ثبوتو ں پر کرتے ہیں،ایس پی ملک طارق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملک طارق نے کہا ہے کہ سی سی ڈی تمام کارروائیاں انٹیلی جنس رپورٹس’ پختہ ثبوتوں پر کرتی ہے اور وہ پورے پنجاب میں کسی بھی جرم میں ملوث مجرم کو اٹھا کر اپنے تھانے میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار رکھتی ہے، ریکارڈ یافتہ ڈاکو’ کار لفٹر’ منشیات فروش یا کسی بھی سنگین مقدمہ میں ملوث مجرم سی سی ڈی کے ہتھے چڑھا تو دوبارہ جرم کرتا نظر نہیں آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والے’ ویگوڈالہ کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تاکہ فیصل آباد سے غنڈہ گرد عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر اسلحہ کی نمائش کرنے سے باز رہیں اور چھوٹے موٹے ڈان بننے’ پستول ڈب میں لگا کر پھرنے ایسی حرکات بند کر دیں۔ اگر سی سی ڈی نے ایسے افراد کو اسلحہ کی نمائش یا غنڈہ گردی کرتے پکڑ لیا تو اسکی بدمعاشی ختم ہو گی اور ضمانت بھی آسانی سے نہیں ہو گی۔ ملک طارق نے مزید کہا کہ سی سی ڈی تھانوں کی کارروائیوں میں مداخلت نہیں کرتی لیکن اگر کسی تھانے میں ایف آئی آر درج ہو اور ملزم سی سی ڈی کے ہاتھ لگ گیا تو اس کے بعد وہ فائل سی سی ڈی کے پاس چلی جائے گی اور پھر کوئی معافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر قتل’ اغوائ’ ڈکیتی کی وارداتوں پر سی سی ڈی کی گہری نظر ہے۔ تھانہ کی ناقص تفتیش اور روایتی سستی سے پریشان نہ ہوں کیونکہ سی سی ڈی ہر کسی کو الگ نظر سے دیکھتی ہے اور معاشرے سے غنڈہ گرد عناصر کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں تاکہ معاشرہ میں امن وامان کا بول بالا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں