CCDنے بدنام زمانہ منشیات فروش کو قابو کر لیا

گوجرہ (نامہ نگار) سی سی ڈی پولیس نے بدنا م زمانہ منشیات فروش کو قا بو کرکے بھاری مقدار میں چرس برآ مد کرلی۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ نیو پلا ٹ گوجرہ کا منشیات فروش علی رضا عرف جنو ں چرس کی سپلا ئی دینے کیلئے چک نمبر 287 گ ب گیا ہوا تھا کہ سی سی ڈی پولیس کے سب انسپکٹر عنصر جاوید کو مخبری ہو گئی جنہو ں نے چھا پہ مار کر اسکے رنگے ہا تھو ں قا بو کرلیا اور اسکے قبضہ سے سا ڑھے پا نچ کلو چرس برآ مد کرلی اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے علی رضا عرف جنو ں بدنام زما نہ منشیات فروش اور سا بقہ ریکارڈ یا فتہ بیا ن کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں