CCDنے ماں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

چنیوٹ(نامہ نگار)اپنی سگی ماں کو قتل کرنے والا ملزم سی سی ڈی نے گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق ایس آئی سی سی ڈی شبیر قمر نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 240ج ب ملاکہ تحصیل بھوآنہ ضلع چنیوٹ سے ملزم طاہر ولد حمایوں قوم ماچھی کو گرفتار کر لیا گیا یاد رہے کہ ملزم طاہر نے اپنی سگی ماں کو بڑی بے دردی سے قتل کیا تھا جس کے خلاف مقدمہ نمبر686/25بجرم 302تھانہ سٹی درج رجسٹر تھا SIقمر شبیر نے ٹیم کے ہمراہ شدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزم کو گرفتار کیا پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں