CCDکا چھاپہ،ڈاکوؤں کا 3رکنی گروہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی غلام عباس شاہ نے ماتحت عملہ کے ہمراہ مرضی پورہ کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر ڈاکوئوں کا تین رکنی گروہ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں’ نقدی اور قیمتی سامان برآمد کر لیا، مزید برآمدگی کیلئے بازپرس جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او غلام عباس شاہ نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی’ راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوئوں کے گروہ کے سرغنہ سجاد کو اس کے دو ساتھیوں زبیر اور اﷲ رکھا سمیت قابو کر لیا، بازپرس کرنے پر پکڑے جانیوالے ڈاکوئوں نے تین موٹرسائیکلیں’ نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لئے، ابتدائی بازپرس پر مذکورہ گروہ نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں تھیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید برآمدگی کیلئے بازپرس کا عمل جاری ہے۔ ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔ مذکورہ گروہ کے پکڑے جانے سے شہر میں وارداتوں میں نمایاں کمی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں