CCDکیساتھ آج پھر مبینہ مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کیساتھ آج پھر مبینہ پولیس مقابلہ میں خطرناک ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ صدر ڈویژن کے مطابق 01اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کنجوانی سے کلیانوالہ کی طرف جا رہے تھے کہ جب وہ 543گ ب کے قریب پہنچے تو 5کس مسلح افراد روڈ پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے اور پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کر دی۔فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے سرچ اپریشن کیا تو ایک نوجوان زخمی حالت میں پڑا تھا جس کی شناخت نوید ولد ریاض بلوچ سکنہ455گ ب کے نام سے ہوئی جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کے چار ساتھی رات کی تاریکی میں موقع سے فرار ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو قتل، اقدام قتل ، ڈکیتی ، راہزنی سمیت 23سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں