CCDکیساتھ مبینہ مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،5ساتھی فرار

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدودِ میں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ریکارڈ یافتہ 1ڈاکو ہلاک 5ساتھی فرار ہو گئے، پولیس نے شہری سے چھیننا گیا موٹر سائیکل و اسحلہ برآمد کر لیا ہے،ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت زاہد ولد انور ساکن کوٹ بھٹییاں اوکاڑہ کے نام سے ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود جسوانہ روڈ پر واقع پیتھوانہ کے قریب سڑک پر لکڑی پھینک کر روڈ بلاک کرکے 6 کس نامعلوم ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران سی سی ڈی پولیس کے پہننے پر ڈاکوئوں نے سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی اور فصلوں میں چھپ کر چک نمبر 24 گ ب کی جانب فرار ہو گئے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زاہد ولد انور ساکن کوٹ بھٹییاں اوکاڑہ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا انچارج سی سی ڈی پولیس جڑانوالہ انسپکٹر عدیل شوکت کے مطابق ہلاک ہونیوالا ڈاکو بین الاضلاعی گینگ کا ساتھی اور ریکارڈ یافتہ تھا جبکہ اسکے ساتھی محمد علی عرف کالی،بلال عرف بالی،ولید ولد سرفراز ہمراہ 2 کس نامعلوم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس نے شہری سے چھیننا گیا موٹر سائیکل اور 30 بور پسٹل قبضہ میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں