CCDکے زیر حراست ایک اور ملزم ”اپنے ساتھیوں”کی گولیوں کا نشانہ بن گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) سی سی ڈی جڑانوالہ کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا،ساتھی فرار ہو گئے ہلاک ہونیوالا زاہد عرف مموں سکنہ 282گ ب قتل اقدام قتل ڈکیتی راہزنی جیسے سنگین نوعیت کے 50مقدمات میں مطلوب و ملوث تھا،تفصیلات کے مطابق انچارج سی سی ڈی جڑانوالہ فاروق ناظر نفری کے ہمراہ بسلسلہ گرفتاری تھانہ صدر جڑانوالہ کے مقدمہ نمبر 491/25میں ملوث و مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چک نمبر534گ ب سیم کوارٹر موجود تھا کہ اسی دوران لنک روڈ چکو موڑ سے چک نمبر 459گ ب لنک روڈ سیدوالا کی جانب مذکورہ مقدمہ میں ملوث ملزمان موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے کی اطلاع موصول ہوئی،سی سی ڈی پولیس کے تعاقب پر موٹر سائیکل سواروں نے ریڈنگ پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈکیت گینگ کا سرغنہ زاہد عرف مموں ولد منشا ساکن 282گ ب زخمی حالت میں پایا گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈکیت گینگ کا سرغنہ زاہد عرف مموں قتل’ اقدام قتل’ ڈکیتی’ راہزنی جیسے سنگین نوعیت کے 50مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا اور تھانہ روڈالہ روڈ،تھانہ ستیانہ،تھانہ صدر، تھانہ کر،لاہور کے تھانہ جات شاہدرہ، گوال منڈی، تھانہ داتا دربار، ٹبی سٹی، بادامی باغ،راوی روڈ پولیس کو مطلوب تھا پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈکیت کے ساتھی پرویز ولد ذوالفقار ساکن 648گ ب،اکرم ولد عبدالستار ساکن 534گ ب ہمراہ 3کس نامعلوم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،انچارج سی سی ڈی جڑانوالہ فاروق ناظر نے اپنی مدعیت میں ہلاک ہونیوالے ڈکیت گینگ کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کیخلاف تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ درج کروا کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں