40

CCD سے منسوب لسٹ جعلی ہے’ SP ملک طارق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) SPسی سی ڈی فیصل آباد ملک طارق نے کہا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کچھ مبینہ لسٹیں گردش کر رہی ہیں جن کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ لسٹیں سی سی ڈی نے مرتب کی ہے، سی سی ڈی میں کسی قسم کی کوئی لسٹ یا لسٹیں مرتب نہ کی جاتی ہیں بلکہ سی سی ڈی ٹھوس شواہد اور شہادتوں کی روشنی میں کاروائی کرتی ہے کیونکہ بہت کم عرصہ میں سی سی ڈی نے معاشرے میں اور لوگوں کے دلوں میں بہت جگہ بنا لی ہے جس وجہ سے بہت سی چیزوں کو سی سی ڈی کے نام سے غلط منسوب کر دیا جاتا ہے۔ سی سی ڈی پنجاب ایک قانون کے مطابق کام کرنے والا پنجاب پولیس کا ذیلی ادارہ ہے، سی سی ڈی پنجاب کسی قسم کے غیر قانونی اقدامات نہ کرتی اور نہ ہی کرے گی۔ کچھ وی لاگر اور سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کے خواہش مند افراد اپنے اپ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کے لیے بھی کچھ لسٹوں کا ذکر کرتے ہیں جبکہ سی سی ڈی پنجاب میں کسی قسم کی کوئی لسٹ کا موجود نہ ہے، سی سی ڈی پنجاب ٹھوس مادی اور دیگر شہادتوں کی روشنی میں کاروائی کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں