CEO ایجوکیشن تعلیمی نظام میں تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم بٹ نے کہا ہے کہ سی ای او ایجو کیشن فیصل آباد رائو عبدالکریم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم را سکندر حیات کے ویژن کے مطابق فیلڈ میں رہ کر تعلیمی نظام میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں سرکاری اسکولوں میں بہتری کے واضح اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔محمد اسلم بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ رائو عبدالکریم نے ایک مثالی انتظامی طرزِ عمل متعارف کروایا ہے جس کے تحت وہ اسکولوں میں جا کر براہِ راست جائزہ لیتے ہیں، اساتذہ کے ساتھ عزت و احترام کا تعلق قائم رکھتے ہیں، اور مشاورت کے ذریعے تدریسی معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ان کا مقصد صرف اصلاحات نہیں بلکہ ایک ایسا تعلیمی ماحول پیدا کرنا ہے جہاں ہر بچے کو معیاری تعلیم میسر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد رائو عبدالکریم جیسے ایماندار، متحرک اور وژن رکھنے والے افسران محکمہ تعلیم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کا طرزِ قیادت اس بات کا مظہر ہے کہ جب ایک افسر اپنے فرائض ایمانداری، جذبے اور فیلڈ میں موجودگی کے ساتھ ادا کرے تو نظام خود بخود درست سمت میں چل پڑتا ہے۔چیئرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن محمد اسلم بٹ نے اس امر پر زور دیا کہ اگر دیگر افسران بھی سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد رائو عبدالکریم کی طرح مخلصانہ انداز میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم را سکندر حیات کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں تو سرکاری اسکولوں میں تیزی سے بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اس سے نہ صرف اساتذہ کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔محمد اسلم بٹ نے یہ بھی کہا کہ رائو عبدالکریم اپنے دفتر اور فیلڈ دونوں میں ایک ایسے منتظم کے طور پر جانے جاتے ہیں جو مسائل کو تاخیر کے بغیر حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ ان کی یہی خصوصیات انہیں محکمہ تعلیم کے بہترین افسران میں ممتاز بناتی ہیں۔انہوں نے آخر میں کہا کہ “ہمیں رائو عبدالکریم جیسے باصلاحیت افسران پر فخر ہے جو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم را سکندر کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دن رات سرگرمِ عمل ہیں۔ یہ وہ قیادت ہے جو آنے والے وقتوں میں تعلیمی میدان میں پائیدار تبدیلی کی بنیاد رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں