CIAپولیس کی CPOصاحبزادہ بلال عمر کو رام کرنے کی کوشش ناکام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کو رام کرنے کے لیے سی آئی اے پولیس کی جانب سے پچھلے دو ماہ کی کارکردگی جو پہلے بھی میڈیا کو بتائی جا چکی ہے اس کی پریس کانفرنس کر ڈالی نئے سی پی او کی تعیناتی دس فروری 2025کو ہوئی لیکن ایس پی سی آئی اے نے سی پی او کی تعیناتی سے پچھلی پریس کانفرنس کرکے ان کو رام کی کوشش کی لیکن سی پی او صاحبزادہ بلال عمر فیصل آباد میں نوکری کا ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ ایس پی لائل پور ٹائون اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے عہدہ پر بھی اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں، انہیں سب علم ہے کہ کون سے افسران کیا کیا گل کھلا رہے ہیں وقت آنے پر ان سب سے وہ حساب ضرور لے گا ابھی تک تو وہ فیصل آباد کو کرائم فری ضلع بنانے کے لیے کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔ ضلع کے مختلف تھانوں میں نہ تجربہ کار ایس ایچ او جو تعینات تھے ان کو ہٹا کر انسپکٹر عہدہ کے ایس ایچ او کو تعینات کر کے ان سے کام لیا جارہا ہے۔ بیشترتھانوں میں نہ تجربہ کار ایس ایچ اوز ابھی بھی تعینات ہیں جن کو بھی جلد ہی عہدوں سے ہٹا کر یا انہی سے ہی اپنے طریقے سے کام بھی لیا جائے گاتاکہ آنے والے دنوں میں فیصل آباد میں کرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جا سکے۔ نئے سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کے لیے کئی چیلنجز ہیں امید ہے کہ وہ ان سب کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں