CPOاور لیگی رہنماؤں کی پولیس لائنز میں نئے تعینات ہونیوالے آفیسر ز سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس لائنز فیصل آباد میںCPOفیصل آباد کی زیر صدارت ضلع کے کرائم کنٹرول اور محکمہ پولیس کے نئے تعینات ہونیوالے آفیسرز سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز اور جنرل سیکرٹری و صدر مسلم لیگ (ن) سے تعارفی اجلاس کا انعقاد پولیس کمپلیکس (پولیس لائنز ) میں کیا گیا جسمیں SSPآپریشنز میڈم عمارہ، SSPانوسٹی گیشن ناصر باجوہ سمیت تمام ٹائون ایس پیز نے شرکت کی۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی اسکے بعد تمام ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کھل کر اظہار خیال کیا اور خاص طور پر نشہ آور اشیاء آئس’ ہیروئن وغیرہ کے سد باب کیلئے مافیاز سے آہنی ہاتھوں سے نبٹنے کیلئے پولیس کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا کہا گیا جس پر تمام آفیسرز نے کہا کہ ہم ٹائون لیول پر اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں سے اپنے قریبی روابط کو یقینی بنائیں گے۔ CPOفیصل آباد نے اس سلسلہ میں اپنے تمام آفیسرز کو واضح ہدایات جاری کیں کہ مجھے عوامی نمائندوں کی آئندہ کوئی شکائیت نہیں ملنی چاہیے۔ اراکین نے سی پی او کا اجلاس کے اختتام پر شکریہ ادا کیا۔۔!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں