CPOبلال عمر کی زیر صدارت جڑانوالہ ڈویژن کے افسران کیساتھ کرائم میٹنگ

جڑانوالہ (نامہ نگار) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی زیر صدارت جڑانوالہ ڈویژن کے افسران کیساتھ کرائم میٹنگ’ میٹنگ میں ایس پی جڑانوالہ ڈویژن ضیا الحق ،ایس ڈی پی او جڑانوالہ عتیق ڈوگر ایس ڈی پی اوکھرڑیانوالہ خدابخش، تمام ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ ایس پی جڑانوالہ ضیا الحق نے سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کوکرائم کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ سی پی او نے کہا زیر تفتیش مقدمات کوجلداز جلدیکسوکیا جائے۔سنگین نوعیت کے مقدمات کے ملزمان کو فوری گرفتار کریں۔ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ کرائم کی روک تھام کیلئے گشت کے نظام کو بہتر کیا جائے۔ مسنگ گینگ ممبران کی گرفتاری اور منشیات فروشان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ سزا اور جزا ساتھ ساتھ ہیں اچھی کارکردگی پر انعام اور ناقص کارکردگی پر سزاعمل جاری رہیگا۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں