فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد سید خالد محمود ہمدانی نے مزید 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ تبدیل ہونیوالوں میں تھانہ چک جھمرہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر میاں واجد کو تبدیل کر کے اسکی جگہ مہر ریاض کو ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ تعینات کر دیا۔ تھانہ بلوچنی سے سب انسپکٹر محمد ذیشان کو تبدیل کرتے ہوئے اسکی جگہ سب انسپکٹر طالش عباس اور تھانہ مرید والہ کے ایس ایچ او شکیب رضا کو تبدیل کرکے اسکی جگہ سب انسپکٹرقیصر مختار احمد کو تھانہ مرید والہ کا ایس ایچ او تعینات کر دیا
48