CPOکی آفس میں کھلی کچہری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کی ۔ سٹی پولیس آفیسر نے کھلی کچہری میں آئے سائلین کی فردا فردا شکایات کو بغور سنا۔ اور موقع پر متعلقہ افسرا ن کو احکامات جاری کیے ۔ سٹی پولیس آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کی درخواستوں کو میرٹ پر حل کیا جائے ۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ،شکایات کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا مقدمات کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر پرزیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملد رآمد کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں