CPOکی ہدایت پر ماہ اکتوبر میں16گینگز کے38ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ۔ ماہ اکتوبر میں16گینگز کے 38ملزمان گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے1کروڑ 17 لاکھ 61ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے62موٹر سائیکلز ،1رکشہ 6 موبائل فونز ، 5مویشی نقدی زیورات ،دیگر سامان ،پسٹل متعدد گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان سے 193مقدمات ٹریس آٹ کر لئے گئے ۔ خطر ناک ڈکیت گینگزکو جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمرنے کہا کہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈائون جاری ہے۔ پولیس،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ڈکیت گینگز گرفتار کئے گئے۔ پولیس کا ہر جوان کرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں