CPOکے والد محترم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کے والد محترم میجر (ر) ثناء اﷲ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی گزشتہ روز بعدازنماز عصر ان کی رہائش گاہ سی پی او ہائوس فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں پولیس افسران’ تاجروں’ صنعتکاروں’ وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیب مصطفیۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ دعائیہ تقریب کے بعد سی پی او ہائوس میں آنیوالے مہمانوں کیلئے افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں