CPO کا کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سکیورٹی کا جائزہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی آمد کے سلسلہ میں سکیورٹی کے حوالے سے روٹ ڈیوٹی و ائیرپورٹ کا وزٹ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ، ٹائون ایس پیز، اے ایس ایف افسران بھی موجود تھے۔ سی پی او فیصل آباد نے ائیرپورٹ و روٹ ڈیوٹی کے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ ائیر پورٹ پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ٹیم کی آمد کے موقع پر ائیر پورٹ سے لیکر سرینا ہوٹل تک روٹ ڈیوٹی پرسنائپرز اور گشت کے لیے ایلیٹ ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ شہری روٹ کے علاوہ متبادل راستوں سے سفر کو یقینی بنائیں تاکہ دشواری سے بچا جا سکے۔ کرکٹ میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں