CTOکی محنت رنگ لے آئی،فیصل آباد میں99فیصد شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے لگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہر بھر میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ سمیت دیگر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد 99فیصد ہونے لگا۔ چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ سٹاف کے ساتھ ٹریفک انفورسمنٹ اور آگاہی کے لیے تسلسل کے ساتھ موجود ہیں تمام قوانین کا مقصد شہر فیصل آباد کو حادثات سے پاک بنانا اور شہریوں کے سفر کو محفوظ کرنا ہے، لائن لین کی پابندی، تیز رفتاری کی روک تھام خطرناک انداز میں ڈرائیونگ اور دیگر تمام وائلیشنز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی ٹی او روزانہ کی بنیاد پر سیف سٹی اتھارٹی میں مانیٹرنگ کے علاوہ مختلف سیکٹرز میں جا کر ٹریفک قوانین کی عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں ۔چیف ٹریفک ٹریفک آفیسر ناصر جاوید نے تمام ٹریفک سٹاف کو واضح ہدایات دی ہوئی ہیں کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے بلا امتیاز اور بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تاہم سٹوڈنٹس پر کسی قسم کی ایف آئی آرز کا ڈرائیونگ کے حوالے سے اندراج نہیں کیا جا رہا گزشتہ 15ایام کے دوران ایک لاکھ کے قریب شہریوں کے خلاف مختلف ٹریفک وائلیشنز پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جنہیں کروڑوں روپے بھاری جرمانے بھی کیے گئے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والوں کی روک تھام کے لیے ڈرائیونگ لائسنسز کی چیکنگ کے علاوہ دیگر گاڑیوں کے کاغذات کی چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے تمام سنٹرز پر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آنے والے شہریوں کی تعداد میں کثیر اضافہ ہوا ہے جس سلسلے میں سی ٹی او ناصر جاوید نے بلو اور پنک وین کے علاوہ تمام ڈرائیونگ سینٹرز کی اوقات کار میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اسی طرح ٹریفک دفاتر میں تعینات آفیسرز کو بھی روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے فیلڈ میں انفورسمنٹ اور مانیٹرنگ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ شہر بھر میں گزشتہ 15دنوں میں کوئی بڑا ٹریفک حادثہ رونما نہیں ہوا۔ ان تمام اقدامات کا مقصد شہریوں کی زندگیوں کو سڑکوں پر محفوظ بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں