CTO کی ٹریفک کانسٹیبل کے اہلخانہ سے تعزیت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) میری فورس کا ہر ممبر میرا خاندان ہے جن کے ہر دکھ سکھ میں ان کیساتھ ہوں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے وفات پانے ٹریفک کا نسٹیبل اختر شاہ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ سی ٹی او نے اس موقع پر مزید کہا کہ وفات پا جانیوالے والے ملازمان کے بچوں اور خاندان کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ریٹائرمنٹ پر جانے اور دوران سروس وفات پانے ٹریفک سٹاف کے خاندانوں کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں