69

Dٹائپ میں نوجوان قتل ، مسجد سے نعش برآمد ، کرنٹ لگنے سے مزدور جا ں بحق

فیصل آباد ‘جڑانوالہ(سٹاف رپورٹر/نامہ نگار) نوجوان کوچھریوں کے وار سے قتل کر دیا جبکہ مسجد کے صحن سے مخبوط الحواس نوجوان کی نعش برآمد’ کرنٹ لگنے سے محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ ستارہ کالونی اضافی آبادی کی رہائشی نازیہ بی بی نے بتایا کہ اس کا بھائی 37سالہ محمد خالد ولد فاروق جو کہ غیر شادی شدہ اس کے ساتھ رہائش پذیر تھا، گزشتہ روز شریف چوک میں دوائی لینے گیا تو جہاں پر ملزم علی رضا نے معمولی جھگڑا پر چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گیا، مضروب کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ تھانہ ستیانہ کے علاقہ 130 گ ب کے رہائشی نوید اکرام نے بتایا کہ اس کا بھائی 36سالہ آصف کا ذہنی توازن درست نہ تھا، گزشتہ شام عصر کی نماز پڑھنے جامع مسجد سرکار مدینہ گیا، گھر واپس نہ آیا، پتہ کرنے مسجد گئے تو وہاں پر اسکی نعش پڑی تھی، چہرے سے خون بہہ رہا تھا اور اس کی نعش پر قالین ڈالا ہوا تھا جسے نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ علاوہ ازیں 152 رب کے رہائشی جاوید اقبال نے بتایا کہ اس کا بھائی عطا المصطفیٰ جمیل فیڈمک زون میں واقع وکٹری پائپ فیکٹری میں بطور مستری کام کرتا تھا، جہاں پر کام کرتے ہوئے بجلی کی ننگی تاروں سے کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ فیکٹری مالک وحید الدین اور ایڈمن منیجر موسیٰ خان نے فیکٹری میں حفاظتی اقدامات نہ رکھے تھے اور بجلی کی تاریں بکھری پڑی تھیں جس پر فیڈمک پولیس نے محنت کش کے جاں بحق ہونے پر فیکٹری مالک اور ایڈمن منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں