DBAالیکشن،صدر کیلئے8’سیکرٹری کیلئے4امیدوار میدان میں آگئے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔کل 22دسمبرکو کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جبکہ 23دسمبرکو سکروٹنی ہو گی۔ 24دسمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جائیں گے اور 26دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے 5200کے لگ بھگ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریںگے۔10جنوری 2026ء کو ہونے والے سالانہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے صدر کے لئے 8امیدوار سامنے آئے ہیں۔جن میں سابق سیکرٹری بار خرم اعجاز کاہلوں ایڈووکیٹ کے ساتھ ساتھ رانا اخلاق ا حمد ایڈووکیٹ’ رانا آصف نوید ایڈووکیٹ’سید نثار علی شاہ ایڈووکیٹ’عامر حمید چیمہ ایڈووکیٹ’میاں طارق محمود ایڈووکیٹ’ملک غلام اصغر ایڈووکیٹ’ شاہ حفیظ ڈوگر ایڈووکیٹ شامل ہیں۔اسی طرح نائب صدر کی سیٹ کے لئے 6امیدوار سامنے آئے ہیں۔ جن میں رانا راشدعلی خاں ایڈووکیٹ ‘صوفیہ نواز ایڈووکیٹ’ سعدیہ اعوان ایڈووکیٹ’ عاطف جمیل مسیح ایڈووکیٹ’رانا محمد اظہر ایڈووکیٹ ‘مہندی حسن اعوان ایڈووکیٹ شامل ہیں۔سیکرٹری کے لئے 4امیدواروں میں مقابلہ ہے جن میں رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ’رانا عمر فاروق ایڈووکیٹ’کلیم اللہ گل ایڈووکیٹ’میاں عامر نذیر ایڈووکیٹ کے نام سرفہرست ہیں۔جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ملک ساجد شکیل ایڈووکیٹ اور زبیر احمد تنگ ایڈووکیٹ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔اسی طرح فنانس سیکرٹری کیلئے رشیدہ اقبال ایڈووکیٹ اور حافظہ صابرہ نرگس ایڈووکیٹ کے درمیان ون ٹوون مقابلہ ہے۔ لائبریری سیکرٹری کیلئے 3امیدوار سامنے آئے ہیں۔ جن میں اعظم بلوچ ایڈووکیٹ’شیخ ذیشان ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ایگزیکٹو کمیٹی کی 10سیٹوںکے لئے متعدد امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں