DBAسیکرٹری کے امیدوار رانا عابد علی منج کی کامیابی کیلئے مکمل تعاون کرینگے،حاکمین سعید اعوان،اسامہ سعید اعوان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حاکمین اعوان لا ایسوسی ایٹس کے سی ای او ملک حاکمین سعید اعوان ایڈووکیٹ اور ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ’ چیرمین پنجاب لینڈ، ریونیو اینڈ ہائوسنگ کمیٹی LHCBAنے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے الیکشن سال 2026-27 سیکرٹری کی سیٹ کیلئے رانا علی عابد منج کو اپنے ساتھیوں سمیت امیدوار نامزد کیا اور اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدوار سیکرٹری رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ ، سینئر ایڈووکیٹ شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ ، سابق جوائنٹ سیکرٹری بار بلال بھٹی ، شیخ خرم ذیشان ، ملک عمر لیاقت اعوان ، چوھدری آصف ذیشان بندیشہ ، سید توقیر شاہ، مرزا فیصل ، میاں نوید، ذیشان انصاری ، ملک افضل، سید کلیم شاہ، ڈاکٹر میاں عمران ، رانا خالد شمشاد ، رانا قمر، رانا عدیل، سید حسن شاہ، علی منہاس ، ملک وسیم ارشد اعوان ، رانا عاطف افتخار ، میاں یوسف ، ملک عثمان پاشا، میاں عثمان ، مزمل رشید انصاری ، میاں احسن بشیر ایڈووکیٹس سمیت سینکڑوں وکلا نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ رانا علی عابد منج میرا چھوٹا بھائی ہے’ 11 جنوری کا سورج اس کی تاریخی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ اس موقع پر ملک حاکمین اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ رانا علی عابد منج کی جیت کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے’ علی عابد منج کامیاب ہو کر آپ کو مایوس نہیں کریگا۔ وکلا کے حقوق کی جنگ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ رانا علی عابد منج میرے چھوٹے بھائیوں جیسا ہے اور ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کے لیے قابل اور اہل قیادت کا حامل امیدوار ہے۔ اس کی بھرپور طریقے سے حمایت کریں۔ اور اس کو کامیاب کروائیں ۔ آنیوالہ وقت ثابت کرے گا کہ آپ کا حسنِ انتخاب بہترین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج میں اس حوبصورت تقریب کے میزبان اپنے چھوٹے بھائیوں ملک حاکمین سعید اعوان ایڈووکیٹ اور ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں موجود دیگر مقررین نے کہا کہ رانا علی عابد منج کی جیت ھماری جیت ھے۔ اس کی کامیابی کے لیے ہر طرح سے تعاون کریں گے ۔ آخر میں رانا علی عابد منج نے کہا کہ میں اپنے بڑے بھائیوں ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ اور ملک حاکمین سعید اعوان ایڈووکیٹ کی محبتوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا اور خوبصورت دوستوں کا گلدستہ سجایا۔ اور اس بات کا عہد کرتا ہوں کہ منتخب ہو کر وکلا کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں