DBAکے الیکشن میں رانا اخلاق خان بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہونگے،حاکمین سعید اعوان،اسامہ سعید اعوان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حاکمین اعوان لا ایسوسی ایٹس کے سی ای او ملک حاکمین سعید اعوان ایڈووکیٹ اور ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چیئرمین پنجاب لینڈ، ریونیو اینڈ ہائوسنگ کمیٹی LHCBAنے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے الیکشن سال 2026-27 صدر کی سیٹ کیلئے رانا اخلاق احمد خاں کو اپنے ساتھیوں سمیت امیدوار نامزد کیا اور اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدوار صدر رانا اخلاق احمد خاں ایڈووکیٹ ، سینئر ایڈووکیٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان ملک جاوید اعوان ، سابق صدر بار میاں انوار الحق ، ملک ہمایوں شفیع اعوان، رانا اظہر خاں ، سابق سیکرٹری بار اظہر حنیف خاں، سابق سیکرٹری بار رانا بابر خاں، رانا اشفاق احمد چاچو، رانا احمد راحیل خاں، سابق جوائنٹ سیکرٹری بار مرزا فیصل ، بلال بھٹی، ملک معظم مختار اعوان ،ملک فیصل اعجاز اعوان ، ملک خالد جاوید اعوان ، چوھدری عرفان چیمہ، رانا عادل خاں، چوہدری آصف واہلہ، میاں نوید، رانا مختار، ملک طاہر مجید اعوان، چوھدری زاہد حسین گجر، چوھدری شفیق کسانہ ، ایڈووکیٹس سمیت سینکڑوں وکلا اور بابائے بلدیات حاجی ملک غلام بھیک اعوان اور رانا اسرار احمد خان نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ رانا اخلاق احمد خان میرے بڑے بھائی ہیں ۔10 جنوری کا سورج ان کی تاریخی فتح کی نوید لے کر طلوع ھوگا۔ اس موقع پر ملک حاکمین اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ رانا اخلاق احمد خاں کی جیت کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے رانا اخلاق احمد خان کامیاب ہو کر آپ کو مایوس نہیں کریں گیں۔ وکلا کے حقوق کی جنگ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک جاوید اعوان کہا کہ رانا اخلاق احمد خان میرے چھوٹے بھائیوں جیسا ہے اور ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کے لیے قابل اور اہل قیادت کا حامل امیدوار ھے۔ اس کی بھرپور طریقے سے حمایت کریں اور اس کو کامیاب کروائیں ۔ آنیوالہ وقت ثابت کرے گا کہ آپ کا حسنِ انتخاب بہترین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج میں اس خوبصورت تقریب کے میزبان اپنے چھوٹے بھائیوں ملک حاکمین سعید اعوان ایڈووکیٹ اور ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں موجود دیگر مقررین نے کہا کہ رانا اخلاق احمد خان کی جیت ہماری جیت ہے۔ اس کی کامیابی کے لیے ہر طرح سے تعاون کریں گے ۔ آخر میں رانا اخلاق احمد خاں نے کہا کہ میں اپنے چھوٹے بھائیوں ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ اور ملک حاکمین سعید اعوان ایڈووکیٹ کی محبتوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا اور خوبصورت دوستوں کا گلدستہ سجایا اور اس بات کا عہد کرتا ہوں کہ منتخب ہو کر وکلا کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں