DBAکے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد نے سالانہ الیکشن 2026-27 کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 18تا 20دسمبر تک وصول کئے جائیں گے۔ 22دسمبر کو اعتراض داخل کروا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 23دسمبر کو ہو گی۔ 24دسمبر کو امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے۔ 26دسمبر کو حتمی فہرست شائع ہو گی اور 10جنوری بروز ہفتہ کو پولنگ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں