44

DBAکے سیکرٹری مرتضیٰ حکیم نے PTIکی حمایت کر دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے نومنتخب سیکرٹری رانا مرتضیٰ حکیم حلقہ این اے 102سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار چنگیز خان کاکڑ کی حمایت میں میدان میں آگئے ، انہوں نے اس سلسلہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ( ن) کے امیدوارکوقبضہ مافیا قرار دیدیا اوراپنے خطاب میں کہا کہ حلقہ کے عوام کوچنگیزخان کاکڑ جیسے امیدوار کی ضرورت ہے جومنتخب ہوکرعوام کی بلاتفریق خدمت کرے،چنگیزخان کاکڑ کی جیت سے حلقہ میں تعمیروترقی اورخدمت کا ایک نیاباب شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں