DBBAکو سپورٹس کمپلیکس کیلئے جگہ دینے کی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس چنیوٹ پیلس میں منعقد ہوا’ جس کی سربراہی سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے کی ‘ اجلاس ایک میلہ کی شکل اختیار کر گیا اور مختلف عہدیداروں نے ضلع میں باڈی بلڈنگ کی ترقی اور 10 جنوری 2025 کے مقابلہ کی تیاری کے بارے میں اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا’ آخر میں اجلاس کی کاروائی کو سمیٹتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اکبر ملک نے سرپرست اعلیٰ میاں طاہر جمیل سے پرزور درخواست کی کہ فیصل آباد بھر میں باڈی بلڈنگ کی ترقی اور مقابلہ جات کی تیاری کیلئے کوئی بھی سرکاری طور پر جگہ میسر نہیں ہے جہاں پر کھلاڑی اپنی تیاری کر سکیں’ لہٰذا فیصل آباد ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے اپنے اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور چوہدری عابد شیرعلی سے درخواست کی ہے کہ ہمیں فوری طور پر سپورٹس کمپلیکس کی شکل میں جگہ فراہم کی جائے اور سرپرست اعلیٰ میاں طاہر جمیل نے اس ضمن میں اپنی پوری یقین دہانی کرائی کہ میں پوری کوشش کر کے فیصل آباد ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کو سپورٹس کمپلیکس کی شکل میں جگہ دلوانے کی پوری کوشش کروں گا’ تمام عہدیداروں’ ممبرز اور کھلاڑیوں نے سابق ایم پی اے کی اس حوصلہ افزاء بات سے خوش ہوئے اور زور دار تالیاں بجا کر ان کی اس بات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں