DCٹوبہ کا رمضان ماڈل بازار کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رمضان نگھبان بازاروں کی موثر نگرانی جاری ہے تاکہ شہریوں کو ماہِ رمضان میں حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے ماڈل بازار میں قائم رمضان نگھبان بازار کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے خریداروں سے گفتگو کرتے ہوئے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان نگھبان بازار میں اشیائے ضروریہ اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں جس سے خصوصا غریب اور مزدور طبقے کو نمایاں ریلیف مل رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ بازاروں میں سرکاری نرخوں کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں