DCٹوبہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ محکموں اور بلدیاتی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈینگی سرویلنس اور انسدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ بدلتے موسم میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے سرویلنس کو مزید موثر بنایا جائے اور ٹائر شاپس، کباڑ خانوں، نرسریوں اور دیگر ممکنہ مقامات کی سختی سے نگرانی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی ٹیموں کی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور انڈور و آوٹ ڈور سرویلنس، اسپرے اور لاروا کی تلفی کے عمل کو مسلسل جاری رکھا جائے۔ صفائی ستھرائی برقرار نہ رکھنے والے مقامات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں