DCٹوبہ کی زیر صدارت پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، ایم ایس اور ڈی ایچ او سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مائیکرو پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مہم کے دوران 1916 موبائل ، 106فکسڈ، اور 49 ٹرانزٹ ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔ اس مہم کا ہدف 4 لاکھ 33 ہزار 838 بچوں کو قطرے پلانا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور بار بار مہم کو دہرانے کا مقصد پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے میں تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مائیکرو پلان پر ذمہ داری سے عمل کیا جائے اور سابقہ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم کو کامیاب بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں