DCٹوبہ کی کھلی کچہری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پہ عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ڈی سی آفس میں عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے ڈپٹی کمشنر آفس میں روزانہ صبح 10 بجے سے ساڑھے بجے تک شہریوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کے حل کے لیے تمام محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے جاتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔حکومت پنجاب کی اس پالیسی کو شہریوں کی جانب سے مثبت ردعمل حاصل ہو رہا ہے اور عوامی مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں