فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر تعمیر نئے کمپلیکس کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مختار رندھاوا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ نئے کمپلیکس میں ڈائیلاسز سنٹر، سرجیکل یونٹ، میڈیکل وارڈز اور جدید آپریشن تھیٹرز قائم کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے عمارت کے سول ورک کا معائنہ کرتے ہوئے اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے آراو پلانٹ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا اوربتایا کہ ڈائیلاسز سنٹر میں جدید تشخیصی سہولیات کی فراہمی، ایکسرے، الٹراسائونڈ، کلر ڈوپلر، ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کی سہولت میسر ہوگی۔



